مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی ذرائع نے حزب اللہ کے حملوں سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ہونے والے بھاری نقصانات کا انکشاف کیا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا: شمال اب بھی بھاری نقصانات کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ المطلہ قصبے میں حزب اللہ کے اینٹی آرمر میزائلوں کی وجہ سے 140 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے۔
ان ذرائع کے مطابق: لبنان کی سرحد کے قریب واقع باقی شمال قصبوں کی صورت حال بھی تباہ کن ہے۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا تھا کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع میرون ایئربیس کی جانب کم از کم 60 میزائل داغے گئے جس سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی لبنان کی حزب اللہ نے غزہ کی مزاحمت پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف بھاری کارروائیاں کی ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا قبضہ ہے اور صہیونی فوج اس دلدل میں بری طرح پھنس چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ